8 اگست 2013 - 19:30
پاکستان میں مسلم لیگ کی حکومت یا وہابی طالبان کا اقتدار!

پاکستان میں مسلم لیگ نون کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستان میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حوصلے اتنے بلند ہو گئے ہیں کہ انھوں نے آج ایک خود کش حملے میں کوئٹہ کی اعلی پولیس قیادت کا ہی صفایا کردیا ہے پاکستان سے دہشت گردی کے خآتمہ کے لئے مولانا سمیع الحق سمیت کئی سلفی وہابی ملاؤں کو تختہ دار پر لٹکانا ضروری ہے کیونکہ دہشت گردوں کے سرپرست یہی لوگ ہیں۔

ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان میں مسلم لیگ نون کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستان میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حوصلے اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ انھوں نے آج ایک خود کش حملے میں کوئٹہ کی اعلی پولیس قیادت کا ہی صفایا کردیا ہے۔ پاکستان کی اعلی عدالت نے بھی آج تک کسی طالبانی کو پھانسی کی سزا نہیں دی جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں کل پولیس افسر کی نماز جنازہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں کوئٹہ کے ڈی آئی جی فیاض احمد سنبل، ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت 30 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ 50 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان ملاؤں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے جو طالبان کو خودکش حملوں کے لئے اکساتے اور خودکشی پر مبنی فتوے صادر کرتے ہیں اس سلسلے میں مولانا سمیع الحق  سمیت کئی سلفی وہابی ملاؤں کو جب تک پھانسی نہیں دی جاتی تب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ پاکستان میں دہشت گردی کی اصل جڑ یہی لوگ ہیں اور انھیں قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲